• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا، انور ابراہیم نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

کوالالمپور(اے ایف پی) ملائیشیا میں اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب کے بعد انتخابات میں کسی بھی جماعت کی طرف سے واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی پر جاری سیاسی تعطل کا خاتمہ ہوگیا۔نیشنل پیلس میں ہونیوالی تقریب سے ملائیشیا کی تاریخ کے سب سے ڈرامائی انتخابات کا باب بند ہوگیا، جب کوئی بھی پارٹی 1957میں آزادی کے بعد پہلی بار حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ حلف اٹھانے کے بعد نئے وزیر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہاکہ وہ بدعنوانی اور زیادتیوں کو برداشت نہیں کریں گے، ان کی توجہ معیشت پر مرکوز رہے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید