• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے اپنی ننھی پری کو اس کے نام کا تحفہ دے دیا۔

انہوں نے رنبیر کپور اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جس میں عقب میں فٹبال یونیفارم پر ’راحا‘ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راحا‘ رکھا ہے، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اس نام کا انتخاب راحا کی دادی نے کیا ہے جس کے بہت خوبصورت معنی ہیں۔

انہوں نے مختلف زبانوں میں اس نام کے معنی بھی بتائے کہ عربی میں اس نام کا مطلب امن، بنگلہ میں سکون اور سواہلی زبان میں مسرت ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’شکریہ راحا ہماری فیملی میں زندگی کو لانے کیلئے ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری زندگی تو اب ہی شروع ہوئی ہے۔‘

خیال رہے کہ 6 نومبر کو بالی وڈ کی مایا ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید