• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔

نمازِ جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی سمیت اہلخانہ، شوبز شخصیات اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

نامور فنکار اسماعیل تارا گزشتہ روز 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

اہلِ خانہ کے مطابق لیجنڈری اداکار 3 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید