بھارت میں ملک کی پہلی جدید ٹرین 2025 میں متعارف کروائی جائے گی، یہ ٹرین رفتار کم کیے بغیر موڑ کاٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
سینئر حکومتی عہدیدار نے کہا کہ 2025 تک 100 ٹرینیں تیار کرلی جائیں گی۔
ان ٹرینوں کو Tilting Train کہا جاتا ہے، یہ عام ریلوے ٹریک پر تیز رفتار میں موڑ کاٹ سکتی ہیں۔
یہ ٹرینیں 11 ممالک بشمول اٹلی، پرتگال، سلووینیا، فن لینڈ، روس، چیک ریپبلک، برطانیہ، سوئٹرزلینڈ، چین، جرمنی اور رومانیہ میں آپریشنل ہیں۔