• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی فائنل، سندھ کےناردرن کے خلاف پہلی اننگز میں 230 رنز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے پہلے دن کھیل کا اختتام پر سندھ نے ناردرن کے خلاف پہلی اننگز میں سات وکٹوں پر 230رنز بنائے تھے۔ہفتے کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں پانچ روزہ فائنل میں ناردرن نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ناردن کے بولرز نے پہلے روز وقفے وقفے وکٹیں حاصل کیں تاہم کیچ بھی ڈراپ کئے۔ سندھ کے سات بیٹرز 151رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے ۔کھیل کے اختتام تک فواد عالم نے 38 اور آصف محمودنے 56 رنز بنا کر ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش میں مصروف ۔آؤٹ ہونے والے بیٹرز میں خرم منظور نے 16،صائم ایوب نے 29 سعد خان نے 35 ، عمیر بن یوسف نے 36 دانش عزیز 3, محمد حسن صفر اور محمد عمر نے پانچ رنز بنائے۔