پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے اور اب انگلش کرکٹ شائقین کی تنظیم بارمی آرمی بھی پاکستان آ رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارمی آرمی کے ساتھ تقریباً 150 انگلش شائقینِ کرکٹ پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بارمی آرمی کا مشہور ٹرمپیٹر بھی انگلش شائقینِ کرکٹ کے ساتھ آ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بارمی آرمی نے پاکستان کے تاریخی دورے کے لیے نئی شرٹ بھی متعارف کروائی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بارمی آرمی کراچی، ملتان اور راولپنڈی کے ٹیسٹ میچز میں شرکت کرے گی جس نے 2005ء میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
بارمی آرمی دنیائے کرکٹ میں اپنے روایتی ترانوں اور کاسٹیوم کی وجہ سے مشہور ہے۔
گزشتہ دنوں بارمی آرمی کے ’السلام علیکم‘ کے ٹویٹ پر ہزاروں پاکستانی شائقینِ کرکٹ نے انہیں خوش آمدید کہا تھا۔
دوسری جانب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آج آرام اور کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔
پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ بھی آج آرام اور کل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گا۔