• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کا عمران خان کو منفی سیاست چھوڑ کر اسمبلی آنے کا مشورہ

احسن اقبال - فوٹو: فائل
احسن اقبال - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر احسن اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو منفی سیاست چھوڑ کر اسمبلی آنے کا مشورہ دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک اور یوٹرن لے، قومی اسملبی میں آئے اور بات کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان منفی سیاست چھوڑیں اسمبلی میں آئیں، وہ اگلے الیکشن کو غیر متنازع رکھنے والی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ سمندر میں چھلانگ لگائیں، پھر یہ مڑ کے دیکھیں گے، پی ٹی آئی جانتی ہے، الیکشن مستقبل قریب میں ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ سندھ، بلوچستان میں 7 سے 8 ماہ بحالی کے لیے درکار ہیں، مارچ، اپریل میں مردم شماری کے نتائج آئیں گے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کو مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں کے لیے 4، 5 ماہ درکار ہیں، اس طرح الیکشن کا معاملہ اگست تک پہنچ جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید