پشاور(مانیٹرنگ نیوز) سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہےکہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ میرے پاس نہیں ہے،جو لوگ تحقیقات کے لیے کینیاگئے تھے وہ جو ثبوت لائے ہیں وہ قوم کے سامنے رکھیں۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی طرف سے ان کو ابھی تک کوئی نوٹس نہیں آیا اور جو ٹیم تحقیقات کے لیے کینیا گئی تھی انکے پاس تمام سامان اور ثبوت ہیں،ارشد شریف نے اپنی شہادت سے پہلے بھی ان لوگوں کے بارے میں کہا تھا اور مقتول صحافی کے پاس یو اے ای کا ویلڈ ویزہ تھا اب پوچھنا یہ ہے کہ وہ کون لوگ تھے جن کی وجہ سے ارشد شریف نے یو اے ایچھوڑا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائیں اور ارشد شریف کے قاتلوں کو جلد از گرفتار کیا جائے ۔