• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پارٹی قومی سیاسی جماعت میں تبدیل ہوچکی، عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ باکرداراور مخلص قیادت کی طویل جدوجہد کی بدولت آج نیشنل پارٹی قومی سیاسی جماعت میں تبدیل ہوچکی ہے جیونی سے بارکھان تک عوام کی جوق درجوق شمولیت ‘بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کارکردگی قائد ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی قیادت پر لوگوں کے اعتماد کامظہر ہےان خیالات کاظہارانہوں نے پی بی 43 کوئٹہ کے زیر اہتمام عبدالباقی اسٹریٹ پودگلی چوک میںتنظیم سازی کے موقع پر خطاب میں کیا حاجی بابل بنگلزئی ‘، ڈاکٹر عطاءاللہ لہڑی، ٹکری صدام لانگو کی زیرنگرانی یونٹ انتخابات ہوئے جس کے مطابق منظور بنگلزئی یونٹ سیکرٹری اورسجاد بنگلزئی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری جبکہ مالک بنگلزئی، مقبول بنگلزئی، فیصل بنگلزئی مشاورتی‘ انجینئر جہانزیب بنگلزئی، ملک جمیل بنگلزئی تحصیل کونسلرز منتخب ہوئے۔ مہمان خاص حاجی عطاء محمد بنگلزئی تھےاس موقع پر صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار، تحصیل نائب صدر ڈاکٹر عطاءاللہ لہڑی، یونس بلوچ، ہدایت جتک، ٹکری صدام لانگو، رحمت اللہ کاکڑ، ملک عبدالحمید بنگلزئی، رحیم بنگلزئی نے بھی شرکاء سے خطاب کیا تقریب میں سعید صاحب، عیسیٰ خان مینگل، محمد عارف مینگل، سلیم لہڑی، وحید محمد شہی، نصیب اللہ مینگل، نصراللہ مینگل، حمیداللہ مری، حاجی شوکت جتک، عبدالرزاق مینگل، سید بشیر شاہ، عرفان بنگلزئی، حسین بلوچ، کامران، محمود کاکڑ، میرزا خان بڑیچ، سردار خان رند، ملک مدثر مشوانی نے قوم پرست جماعت سے مستعفی ہوکر این پی میں شمولیت کااعلان کیا ۔
کوئٹہ سے مزید