• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: دہشتگرد کہنے پر مسلم طالبعلم نے پروفیسر کو آڑے ہاتھوں لے لیا


بھارت میں مسلمانوں کو تعصبانہ جملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کرناٹک کی ایک یونیورسٹی میں پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلم طالب علم کو دہشت گرد کہہ دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشتگرد کہنے پر مسلم طالب علم نے پروفیسر کو کھری کھری سنا دی اور پروفیسر کوئی جواب نہ دے سکے۔

طالب علم نے پروفیسر سے کہا کہ یہ مذاق قابل برداشت نہیں، آپ میرے مذہب کا مذاق نہیں اڑا سکتے، بطور مسلم بھارت میں رہتے ہوئے مذہب کے خلاف بات برداشت کرنا مذاق نہیں۔

طالب علم نے پروفیسر کو کہا کہ آپ کلاس میں مجھے کیسے اتنے لوگوں کے سامنے دہشتگرد کہہ سکتے ہیں۔

طالب علم نے پروفیسر سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹیچر ہیں، آپ مجھے اس طرح نہیں کہہ سکتے۔

اس دوران کلاس میں بیٹھے دیگر طالب علم خاموش بیٹھے رہے یا ہنستے رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید