پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کےلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یکم دسمبر سے 21 دسمبر تک 3 ٹیسٹ میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
انگلینڈ سے ڈیوڈ گاور، ناصر حسین، اور مائیکل ایتھرٹن کمنٹری پینل میں شامل ہیں جبکہ پاکستان سے وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گی۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن پاکستان میں پہلی بار کسی میچ کی کمنٹری کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق پاک انگلینڈ کی اس سیریز کے دوران 27 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں بگی کیم اور ہاک آئی ریویو سسٹم کی بھی سہولت ہوگی۔