• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ: موغادیشو میں ہوٹل پر شدت پسندوں کا حملہ، سیکیورٹی اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو پر شدت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ 

موغادیشو کی پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر حملے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 

پولیس نے بتایا کہ ہوٹل میں موجود 60 شہریوں کو بحفاظت نکالا گیا۔ 21 گھنٹوں بعد ہوٹل سے شدت پسندوں کا محاصرہ ختم کرایا گیا۔ 

پولیس کے مطابق موغادیشو کے ولا روز ہوٹل میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم الشباب نے گزشتہ رات ہوٹل پر حملہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید