ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ گزشتہ شام دو روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے،گورنر پنجاب ملتان ایئر پورٹ سے سرکٹ ہاؤس چلے گئے، جہاں انہوں نے قیام کیا، گورنر ملک رفیق رجوانہ آج مختلف تقاریب میں شرکت اور اجلاسوں کی صدارت کریں گے، گورنر پنجاب ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کریں گے ، کڈنی سنٹر ، چلڈرن کمپلیکس ، زکریا یونیورسٹی اور ایجوکیشن یونیورسٹی کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے، علاوہ ازیں گورنر پنجاب سرکٹ ہاؤس میں مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔