• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر حربہ استعمال کریں گے، پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں ہونے دیں گے، عطا تارڑ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے وفد نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی، ہر حربہ استعمال کریں گے، پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں ہونے دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی، مشاورت کے سلسلے کو آگے بڑھایا ہے، صوبے میں ہمارا تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کے حوالے سے تمام معاملات پر بات ہوئی، تمام حکمت عملی اسمبلیوں کی تحلیل کو روکنے پر مرکوز ہے، عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ سمیت دیگر آپشنز زیر غور آئے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں مختلف آپشنز پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، حکومتی ارکان پنجاب اسمبلی میں اضطراب پایا جاتا ہے، بہت سارے لوگ ہمارے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی مختلف گروپوں کی شکل اختیارکرچکی ہے، سب کا موقف ایک ہی ہے کہ پنجاب اسمبلی کو اپنی آئینی مدت مکمل کرنی چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ قانون کے مطابق کسی بھی ممبر کو اعتماد یا عدم اعتماد کا ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جاسکتا، ہر ادارے کا آئین کی حدود میں اپنا کام ہے، سیاسی جماعتوں اور حکومت کا اپنا رول ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نہ ڈالاجائے اور اس کا احترام ہو، سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کا معاملہ بھی موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید