امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایرانی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرنے پر کھلاڑیوں کے اہلخانہ کو ایرانی حکام کی طرف سے سخت نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی فٹبال ٹیم کے اہلخانہ کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر کھلاڑیوں نے امریکا کے خلاف میچ میں رویہ درست نہ کیا تو انہیں قید اور تشدد کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی ٹیم نے 21 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے میچ میں ترانہ نہیں پڑھا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام پر ایران کی ٹیم سے ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے ارکان نے ملاقات کی تھی اور انہیں تنبیہہ کی تھی کہ اگلے میچوں میں ایرانی ٹیم نے ایسا کیا تو ان کے اہلخانہ کو تشدد کا سامنا ہوگا۔
جس کے بعد ایرانی کھلاڑیوں نے ویلز کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں ترانہ پڑھا تھا۔