پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما ذلفی بخاری نے امریکی سازش کے بیانے پر یو ٹرن لے لیا۔
ایک بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ پورے امریکا یا امریکی حکومت سے اختلاف نہیں، ایک شخص سے ناراضی ہے، جس نے دھمکیاں دیں، غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ امریکا سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی وہ امریکی حکومت کے خلاف ہیں۔
ماضی میں عمران خان نے جلسے میں خط لہرا کر اپنی حکومت گرانے کےلیے امریکا پر سازش کرنے کا الزم لگایا تھا، وہ یہ موقف بار بار پی ٹی آئی جلسوں میں دہراتے رہے ہیں۔