• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ٹیسٹ جمعرات کو شروع ہوگا یا جمعہ کو؟ فیصلہ نہ ہوسکا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دورہ پاکستان پر موجود انگلش کرکٹرز کی طبیعت بگڑنے کے بعد راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے معاملے پر دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تبادلہ خیال ہوا، تاہم میچ کے آغاز سے متعلق حتمی فیصلہ اب تک نہیں ہو پایا، امکان ہے کہ اب حتمی فیصلہ صبح میڈیکل چیک اپ کے بعد ہو۔

دورہ پاکستان پر موجود انگلش اسکواڈ کے درجن بھر ممبران کی طبیعت بگڑ گئی تھی، انگلش ٹیم مینجمنٹ نے اسے وائرل قرار دیا۔

بیمار پلیئرز میں اہم کھلاڑی بھی شامل ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ کے بروقت آغاز پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

جن پلیئرز کی صحت بگڑی ان میں بین اسٹوکس، بین فوکس، جیک لیچ، بین ڈکیٹ اور جیمز اینڈرسن بھی شامل ہیں۔

اس صورتحال پر دونوں بورڈز کے درمیان بدھ کی شام میٹنگ بھی ہوئی تاہم یہ حتمی فیصلہ نہ ہوسکا کہ میچ جمعرات کو وقت پر شروع کیا جائے یا آغاز ایک روز کے لیے مؤخر کردیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش مینجمنٹ صبح 7 بجے پلیئرز کا ایک بار پھر معائنہ کرے گی جس کے بعد میچ کے آغاز پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ کھلاڑیوں کے کل فٹ نہ ہونے کی صورت میں میچ جمعے سے شروع ہوگا جبکہ یہ میچ 5 روزہ ہی ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید