• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں، خواجہ آصف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں توڑی جائیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں اراکین کے رابطوں سے متعلق کس کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے۔

پرویز الہٰی کو اپنا امیدوار بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔ میرے کچھ دوست اس کام پر لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کروں گا، جو ان کے لیے مشکلات کھڑی کرے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے لیے مطلوبہ تعداد پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر (ن) لیگ دہری مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 186 ارکان پورے کرنے ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے (ن) لیگ کے 18 ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کر رکھا ہے، یہ ارکان 15 اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید