• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 50پیسے بڑھ گئی ،یورو کی قیمت میں ایک روپے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 1.20 روپے تک کی کمی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کے اضافے سے 223.95 روپے سے بڑھ کر 224.00 روپے اور قیمت فروخت 15 پیسے کے اضافے سے 224.10 روپے سے بڑھ کر 224.25 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 228.75 روپے سے بڑھ کر 229.25 روپے اور قیمت فروخت 231.00 روپے سے بڑھ کر 231.50 روپے ہو گئی ہے فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 245.00 روپےسے کم ہو کر 244.50 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 248.00 روپے سے کم ہو کر 247.00 روپے ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید بھی ایک روپے کی کمی سے 284.00 روپے سے کم ہو کر 283.00 روپے اور قیمت فروخت 1.20 روپے کی کمی سے 287.00 روپے سے کم ہو کر 285.80 روپے ہو گئی۔