• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر بیٹے اذہان کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں انہیں پیار سے اپنے بیٹے کا ماتھا چومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ننھے ملک گلاسز پہنےکیمرے کے لیے پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ میری کل کائنات ہے‘۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔


اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

کھیلوں کی دُنیا کی اس جوڑی کا ایک 4 سالہ بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید