• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان پاکستانی مصنوعات کی بڑی مارکیٹ بن سکتا ہے، سفیر رضا بشیر

جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹرز کی کوششوں سے جاپان پاکستانی مصنوعات کی بڑی مارکیٹ بن سکتا ہے۔

پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جاپانی اسپورٹس برانڈ ’سفیڈا‘ نے حال ہی میں کرسمس کے تحفے کے طور پر ’’فٹبال زو‘‘ لائن اپ کا آغاز کیا ہے۔ یہاں وہ بچوں کے لیے جانوروں کی تھیم والے فٹبال پیش کر رہے ہیں۔

سفیڈا 2005 میں قائم کیا گئی تھی اور یہ ایک اعلیٰ معیار کی دستکاری سے تیار کردہ اسپورٹس برانڈ ہے۔

اس لائن اپ کے تحت دستیاب تمام فٹ بال پاکستان میں ہاتھ سے سلے ہوئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ان گیندوں کو یا تو آپ کے بچے کے لیے ’پہلی گیند‘ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے یا ورلڈکپ کے سیزن کے دوران گھر کو سجانے کے لیے۔

جاپانی اسپورٹس برانڈ ’سفیڈا‘ نے حال ہی میں کرسمس کے تحفے کے طور پر ’’فٹبال زو‘‘ لائن اپ کا آغاز کیا ہے۔
جاپانی اسپورٹس برانڈ ’سفیڈا‘ نے حال ہی میں کرسمس کے تحفے کے طور پر ’’فٹبال زو‘‘ لائن اپ کا آغاز کیا ہے۔

سفیر پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ کمپنی نے ایک خصوصی انسٹاگرام پیج بھی لانچ کیا ہے جہاں وہ ’’فٹبال زو‘‘ لائن اپ کے بارے میں اپ ڈیٹ پوسٹ کرتے ہیں۔

کمپنی ان بچوں کی تصاویر شیئر کرتی ہے جنہوں نے پاکستانی فٹبال خریدے ہیں اور ان کے ساتھ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

فٹبال کو ’پینگوئن ساکر چیلنج‘ کے لیے بھی استعمال کیا گیا جہاں ایک تربیت یافتہ پینگوئن سیاحوں کی تفریح ​​کے لیے فٹبال کے ساتھ کھیلتا ہے۔

سفیر نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ ایک خوش آئند پیشرفت ہے لیکن جاپان میں اپنی مصنوعات متعارف کرانے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک بہت ہی منافع بخش مارکیٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید