• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت نے ملزمان کو ایم پی او کے تحت 3 ماہ نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ پروین رحمان کی بہن اور اہل خانہ کو ملزمان سے جان کا خطرہ ہے، ایم پی او قوانین 1960 کے تحت ملزمان کو 3 ماہ نظر بند رکھا جائے گا۔

سندھ ہائیکورٹ ملزمان کو پروین رحمان قتل کیس سے بری کر چکی ہے، ملزمان میں امجد حسین، ایاز علی، احمد علی، محمد رحیم اور عمران سواتی کو رہائی نہیں ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید