• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے نومبر میں 538 ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے نومبر میں 538 ارب 40 کروڑ روپے کا ریونیو اکٹھا کیا۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ نومبر کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف 537 ارب روپے تھا۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 مہینوں کے دوران ایف بی آر نے 2 ہزار 688 ارب روپے اکٹھے کیے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2 ہزار 680 ارب روپے تھا۔


قومی خبریں سے مزید