شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) شیخوپورہ میں تحصیل کونسل کی طرف سے لگائے جانے والے رمضان بازاروں کے ناقص انتظامات اور ٹی ایم اے کی مختلف برانچوں میں سرعام رشوت کی وصولی کے الزامات منظر عام پر آنے اور ڈی سی او کی طرف سے بھیجی جانیوالی رپورٹ پر حکومت پنجاب نے فوری کا رروائی کرتے ہوئے تحصیل میونسپل آفیسر محمد زبیر وٹو کو فوری طور پر معطل کردیاہے ۔