شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ڈیرہ وڑائچاں کے سینکڑوں دیہاتیوں نے علاقہ میں بجلی کی تاریں گرنے سے زمیندار فلک شیر وڑائچ کی 15لاکھ روپے مالیت کی 9بھینسوں کی ہلاکت کے خلاف بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نا اہلی کا مظاہرہ کرنے والے لیسکو کے افسروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جن کی غفلت کی بناء پر یہ بھینسیں ہلاک ہوئی ہیں اور فلک شیر وڑائچ کے دو ملازم معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں.