• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں جاری کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن سے متعلق امریکا کے 40 سے زائد سینیٹرز نے چین کو سنگین نتائج سےخبردار کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سینیٹرز نے چینی سفیر کو لکھے خط میں کہا ہے کہ چین میں مظاہرین کے خلاف کسی بھی طرح کے پرتشدد کریک ڈاؤن سے امریکا اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹرز نے واشنگٹن میں چینی سفیر کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہم چین میں ہونے والے مظاہروں کو اور اس پر حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے ردعمل کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تو دونوں ممالک کے تعلقات کو سخت نقصان پہنچے گا۔

امریکی سینیٹرز نے ماضی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے خط میں کہا کہ 1989ء میں طلبہ کے مظاہروں پر پرتشدد کریک ڈاؤن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ چینی مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن نہ کیا جائے جو صرف مزید آزادی چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں عالمی وباء کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید