• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں مقابلہ PTI اور آزاد امیدواروں میں ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں مقابلہ تحریکِ انصاف اور آزاد امیدواروں میں ہے۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ صرف 30 حلقوں میں امیدوار دے سکی، پیپلز پارٹی کا ایک بھی پینل نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں 101 یونین کونسلز کے پینل کا انتخاب ہونا ہے۔

قومی خبریں سے مزید