اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز کے دوران 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق 31 موٹر سائیکلوں کو جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے 540 گرام ہیروئن اور 33 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے۔