• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبح سویرے لو کے تھپیڑے، کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی شہر میں صبح سویرے لو کے تھپیڑے چل رہے ہیں، ایسے میں طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں اور پانی ابال کر پیئیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں، گرمی میں شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں، تیز دھوپ کے اوقات میں گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک خود کو براہِ راست دھوپ کی تپش سے بچائیں۔

واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی شدید گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے جہاں آج درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید