وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز تاجکستان اور چین کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ یہ زلزلہ 125 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا ہے۔
زلزلے سے متاثرہ علاقے میں لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔