کویت سے بڑی مقدار میں ڈیزل لانے والا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کا جہاز ’خیرپور‘ 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آبنائے ہرمز 3 دن پہلے گزرا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ سفر کے دوران جہاز ’خیر پور‘ ہنگم جزیرہ عبور کرنے کے بعد لارک جزیرے کی جانب رواں دواں رہا، جبکہ بعد ازاں کپتان نے جہاز کا رخ کراچی پورٹ کی جانب موڑ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ ایران امریکا کشیدگی کے باوجود پاکستانی جہاز کو محفوظ راستہ فراہم کیا گیا۔