• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نے امریکی ریپر کانیے ویسٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بندکردیا

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے امریکی ریپر کانیے ویسٹ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ میں نے اپنی پوری کوشش کی مگر اس کے باوجود کانیے ویسٹ نے تشدد پر اکسانے کے خلاف ہمارے اصول کی دوبارہ خلاف ورزی کی۔

رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی ٹوئٹ کے کچھ گھنٹوں بعد ہی کانیے ویسٹ کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریپر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اس سے قبل بھی معطل کیا گیا تھا جسے 2 ماہ بعد بحال کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید