کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پولیس اہلکار گل جان سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھا، دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق سول اسپتال میں دھماکے کے مزید سات زخمی زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکے سے متعلق غلام اظفر مہیسر کا بتانا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 22 اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا تھا کہ پولیو ڈیوٹی پر لے جانے والے پولیس کے ٹرک سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا رکشہ ٹکرایا تھا۔