• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ جانے والی فلائٹ میں کرینہ نے سیف کو پریشان کردیا

بالی ووڈ کے فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی حقیقی زندگی کی جوڑی اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور اکثر و بیشتر میڈیا ہیڈلائنز میں ان رہتے ہیں۔

اس حوالے سے جو تازہ ترین معاملہ سامنے آیا ہے اس میں کرینہ کپور کی جانب سے اپنے شوہر سیف علی خان کو تنگ کرنے کی ایک جھلک ان کی صبح کے وقت جدہ روانگی کی فلائٹ کے وقت نظر آئی۔ 

جمعہ کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر کرینہ نے ایک مرر سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دبئی سے جدہ جانے والی فلائٹ کے اندر بیٹھی ہیں۔  

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ اپنی سیٹ سے تصویر کلک کرتی ہیں تو قریب ہی ایک کپ موجود ہے۔ دراصل کرینہ سیف علی خان کی تصویر لینے کی کوشش کررہی تھیں جبکہ سیف یہ تصویر نہیں بنوانا چاہتے تھے۔

تصویر میں سیف اپنا ہاتھ اپنے چہرے کے سامنے لاتے نظر آرہے ہیں تاکہ کرینہ کا ویو بلاک کرسکیں، وہ اپنی سیٹ پر گود میں تکیہ رکھے بیٹھے ہیں۔ 

کرینہ نے اس فلائٹ کے دوران وقت گزارنے کے حوالے سے لکھا کہ جی ہاں میرے شوہر نے تصویر بنانے سے روکا، لیکن میں نہیں رکی اور نہ ہی رکوں گی۔

 انہوں نے ٹائم اسٹیمپ بھی اس میں شامل کیا ہے جس پر جمعہ صبح 7 بجکر 18 منٹ پڑھا جاسکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید