• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگست 2018 سے دسمبر 2021 تک 43 ارب ڈالرز سے زائد کا قرضہ لیا گیا، حکومت

اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے دور حکومت میں اگست 2018ءسے دسمبر 2021ء تک 43ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرض لیا گیا ‘تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ 

ایوان زیریں کے سامنے پیش کئے گئے وزارت اقتصادی امور کے تحریری جواب کےمطابق 2فیصد سود پر دو طرفہ 3 ارب 22 کروڑ امریکی ڈالرز کا قرضہ لیا گیا،

بانڈز کی مد میں 3 قرب 50 کروڑ ڈالرز 7 فیصد شرح سود پر قرضہ حاصل کیا گیا، کمرشل بینک کے زریعے 14 ارب 53 کروڑ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا جس پر سود کی شرح 3 فیصد تھی،14 ارب 45 کروڑ ڈالرز کثیرجہتی کی مد میں ایک فیصد شرح سود کے حساب سے قرضہ لیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید