• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن کانگریس شیلا جیکسن کا پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے خط

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے پاکستان کے لیے سیلاب کی امداد بڑھانے کے لئے خط لکھ دیا۔ پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 60 کروڑ ڈالر دینے کی درخواست کردی۔

انہوں نے ایوان نمائندگان کمیٹیوں کو خط میں لکھا کہ جس طرح 2005 میں زلزلہ زدگان کے لئے50 کروڑ ڈالر دیئے گئے تھے، اس طرز پر مزید امداد بھیجی جائے۔

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ امداد سے پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے، جانیں بچائی جاسکیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید