امریکی ریاست ہیوسٹن میں پاکستان کے سیلاب زدگان کیلے الائنس فار ڈِزایسٹر ریکیف کے زیر اہتمام سب سے بڑے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔
فنڈ ریزنگ ڈنر میں پہلے مرحلے کے دوران صرف تین گھنٹوں میں 1 ملین ڈالرز جمع کئے گئے جبکہ اس پروگرام کے اگلے مرحلے میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلے مزید 1 ملین ڈالرز جمع کئے جائیں گے۔
فنڈ ریزنگ ڈنر میں مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر، اراکین کانگریس شیلا جیکسن لی، ایل گرین اور قونصل جنرل ہیوسٹن ابرار ہاشمی سمیت اعلی سرکاری حکام نے خصوصی شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دئیے۔
اس موقع پر الائنس کی سرپرستی کرنے والے ممتاز آئل ٹائکون جاوید انور نے 2لاکھ ڈالرز عطیہ کیے۔
فنڈز ریزنگ منتظمین کے مطابق ان کا ٹارگٹ2 ملین ڈالرز تک پہنچ گیا ہے جبکہ ہیوسٹن سٹی کے حکام اور امریکی کارپوریٹ سیکٹر نے بھی بھاری مالی امداد اور سیلاب زدگان کیلے ہر ممکنہ وسائل کی فراہمی کی یقین دھانی کرائی ہے۔
فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد امریکی ارباب اختیار کو صورتحال سے آگاہ کردیا تھا۔
صورتحال سے آگاہی کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے مزید 20 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے جبکہ تیس ملین ڈالرز کی امداد سمیت تین لاکھ رہائشی ٹینٹ اور ضروری سامان کی فراہمی بھی شروع ہوگئی ہے۔
اس موقع پر مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنراور رکن کانگریس ایل گرین اس آفت کی گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کے ساتھ یقین دہانی کروائی ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد امریکی ریاست ٹیکساس کی آبادی سے زیادہ ہے جس سے تباہی کی صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔
تقریب میں مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر، اراکین کانگریس اور اعلی سرکاری حکام سمیت کمیوٹی رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے متآثرہ افراد کی امداد کیلے الائنس فار ڈز ایسٹر ریلیف کے فوری قیام کے اقدام اور سرپرستی پر جاوید انور، قونصل جنرل ہیوسٹن ابرار ہاشمی اور سعید شیخ کو خراج تحسین پیش کیا ۔
تقریب سے آئل ٹائیکون جاوید انور نے بھی خطاب کیا اور پاکستانی امریکنز سے اپیل کی کہ ہر پاکستانی امریکی اپنی بساط کے مطابق اپنے ہم وطنوں کی مدد کرے۔
معروف چیرٹی آرگنائزیشن ہیلپنگ ہینڈ ہیوسٹن کے ڈائیریکٹر الیاس چودھری نے الائنس کے تحت پاکستان میں ریلیف آپریشن پر پریزینٹیشن دی جبکہ تقریب میں فنڈریزنگ کی ذمہ داری سجاد برکی اور ڈاکٹر یعقوب شیخ نے انجام دی۔