• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا دورہ سعودی عرب، شیڈول جاری

قومی ویمن فٹبال ٹیم - فوٹو: فائل
قومی ویمن فٹبال ٹیم - فوٹو: فائل

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ 

گرین شرٹس 11 سے 19 جنوری تک 4 ملکی ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی۔

دیگر 3 ٹیموں میں میزبان سعودی عرب، ماریشس اور کموروس شامل ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان فٹبال ہاﺅس کا چارج فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کو سپرد کیے جانے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ دوسری انٹرنیشنل مصروفیت ہوگی۔

اس سے قبل گرین شرٹس نے 8 سالہ تعطل کے بعد ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی۔

نیپال میں ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے مالدیپ کو 0-7 سے شکست دیکر روشن مستقبل کی نوید سنائی تھی۔

پاکستان کی فیفا ویمنز رینکنگ میں بھی واپسی ہوچکی، اس وقت ٹیم 160ویں نمبر پر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید