• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈرڈ میں امریکی سفارت خانے کو بھی پارسل بم موصول

میڈریڈ (نیوز ڈیسک) ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں امریکی سفارت خانے کو بھی مشکوک پارسل موصول ہوگیا۔ مقامی حکام نے اسپین میں دھماکا خیز پارسل بھیجنے کے 5 دیگر واقعات کی نشاندہی کی ، جس کے بعد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ پارسل اسپین کی حدود سے بھیجے گئے تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسپین کے نائب وزیر داخلہ رافیل پیریز نے مشتبہ پارسل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ نہیںہے۔ اس لیے عوامی مقامات پر سیکورٹی بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مختلف اداروں کو ملنے والے 5پیکٹوں میں ایک جیسا مواد اور دھماکا خیز آلات موجود تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جمعرات کے روز یوکرینی سفارت خانے کو سب سے پہلے سے پارسل بم موصول ہوا تھا۔ اس دوران عملے کی غفلت کے باعث اسے چیک نہیں کیا گیا اور ایک ملازم دھماکے میں زخمی ہوگیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے حکام نے دیگر سفارت خانوں کی سیکورٹی بڑھا دی تھی۔
یورپ سے سے مزید