• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا بھی ارشد شریف، اعظم سواتی کیس، وزیر آباد قاتلانہ حملہ کی شفاف تحقیقات سے متعلق چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی ارشد شریف کیس، وزیر آباد قاتلانہ حملہ اور سینیٹر اعظم سواتی کیس کی شفاف تحقیقات کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔پی ٹی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق عمران خان کے خط کا عکس اور خط لکھتے ہوئے کی ویڈیو بھی میڈیا کو جاری کردی گئی ہے ۔قبل ازیں تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نےبھی ارشد شریف کیس، عمران خان کی اور سینیٹر اعظم سواتی کیس کی خود مختار اعلیٰ سطح کمیشن کے ذریعے شفاف تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں اب تک ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید