• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات، پونچھ ڈویژن، PTI کی 229، ن لیگ 129، پی پی 104 نشستیں، 708 نتائج موصول

راولا کوٹ(جنگ نیوز،نیوز ایجنسیاں ) آزاد کشمیر میں پونچھ ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 229نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 787 نشستوں میں سے 708 کے نتائج موصول ہوئے ہیں، مسلم لیگ ن 129 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی 104نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جے کے پی پی28،ٹی ایل پی7،مسلم کانفرنس،جماعت اسلامی کی4،4 نشستیں ، آزاد امیدوار 199نشستوں پر کامیاب ہوئے،ضلع کونسل کیلئے حویلی میں پی ڈی ایم،باغ ،سدھنوتی میں پی ٹی آئی ، میئرشپ کیلئےراولاکوٹ میں اپوزیشن، باغ میں PTI فیورٹ ہے، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی 28 نشستوں کے ساتھ چوتھے اور تحریک لبیک پاکستان 7 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی۔

 جمعیت علمائے اسلام، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی نے چار چار نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدوار 199نشستیں لے گئے۔ اس طرح، حکمران اتحاد 233نشستوں پر کامیاب ہوا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے 276نشستیں جیت لیں، 79نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

مظفرآباد کی طرح راولاکوٹ کی میئر شپ بھی اپوزیشن کے حصے میں آنے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کھائی گلہ، ہجیرہ، عباسپور اور دھیر کوٹ میونسپل کمیٹیز میں بھی چیئرمین نہیں بنا سکے گی۔

پونچھ ڈویژن کی 88نشستوں پر پی ٹی آئی نے 34،ن لیگ 21، پیپلز پارٹی 14، جے کے پی پی 5،مسلم کانفرنس 5،جے یو آئی ایک ، جماعت اسلامی ایک اورآزاد امیدوارانے 6نشستیں حاصل کیں۔

ضلع پونچھ کی 29 یونین کونسلوں میں پی ٹی آئی نے7،ن لیگ 10،پیپلز پارٹی 6،جے کے پی پی 5،آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ہوئے۔حویلی کی 12 نشستوں پر پی ٹی آئی 2،پی پی 5،ن لیگ 5نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی۔

سدھنوتی کی 19نشستوں پر پی ٹی آئی 11،ن لیگ 5، جے یو آئی 1،آزاد امیدوار2نشستوں پر کامیاب ہوئے۔باغ کی 28نشستوں پر پی ٹی آئی نے 14،ن لیگ 2، پی پی 3،مسلم کانفرنس 5، جماعت اسلامی1اورآزاد امیدوار3نشستوں پر کامیاب ہوئے۔پونچھ ڈویژن کی787نشستوں میں سے 708کے نتائج موصول ہوئےجن پر پی ٹی آئی 229 نشستوں کے ساتھ پہلے،ن لیگ 129کے ساتھ دوسرے ،پی پی 104کے ساتھ تیسرے،جے کے پی پی 28نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔

ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے لئے پونچھ اور حویلی میں پی ڈی ایم،باغ اورسدھنوتی میں پی ٹی آئی فیورٹ ہے۔ادھرمیونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کی میئرشپ کے لئے اپوزیشن جبکہ میونسپل کارپوریشن باغ میں پی ٹی آئی کی کامیاب کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید