سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر لاہور میں واقع زمان پارک پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمد ڈوگر کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا تھا۔
غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس پنجاب کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے اور پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام تھا۔
2 دسمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے سروس ٹربیونل کے خصوصی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا تھا۔
وفاقی حکومت کو نوٹس غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر جاری کیا گیا۔