• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے 2023 تک پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا، یونیسیف

نیو یارک( نیوز ڈیسک)یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا جارج لاریہ ایڈجی نے کہا ہے کہ پاکستان سے 2023 کے آخر تک پولیو بیماری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو پروگرام دوبارہ ٹریک پر آ گیا ہے اور امید ہے کہ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کے بعد 2023 کے آخر تک ملک سے اس بیماری کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے پولیو کے موجودہ اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں وائرس اب قابو میں ہے، ہم پاکستان میں پولیو کی شکست کے لیے تمام دستیاب وسائل اور خدمات استعمال کر رہے ہیں۔یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر نے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام 2023 میں تمام پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے ٹریک پر آگیا ہے۔
یورپ سے سے مزید