مردان(نمائندہ جنگ)شہری علاقہ دوران آباد میں رشتہ کے تنازعے پر لڑکی کے نوجوان بھائی کوقتل کردیا گیا ، مقتول کو اغواء کے بعد موت کے گھاٹ اتاردیاگیا،لاش تھانہ چورہ کے علاقہ بخشالی روڈ سے برآمد کرلی گئی لواحقین نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے مظاہرہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈی ایس پی رورل احترازخان نے ’’جنگ‘‘ کو تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ شہری علاقہ چونگی دوران آباد کا رہائشی تیرہ سالہ نوید گذشتہ رات گھر سے پراسرار طوپر لاپتہ ہوگیا جس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ پارہوتی میں درج کی گئی جمعرات کی صبح تھانہ چورہ کی حدودکے بخشالی روڈ کے ایک باغ میں نوجوان کی قتل شدہ لاش ملی پولیس کے مطابق نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا واردت کے بعد مقتول کے رشتہ داروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کاٹلنگ چوک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا بعدازاں پولیس نے شک کی بناء پر شہزاد نامی لڑکے کو حراست میں لے لیا جس نے سچ اگل کر قتل کا اعتراف بھی کرلیاقتل کے محرکات کے حوالے سے پولیس کہناہے کہ ملزم نوجوان کی بہن کا رشتہ مانگ رہاتھامقتول اس کے راستے میں رکاٹ تھا پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔