مردان( نمائندہ جنگ) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے دھماکے کے زخمی صحافی یوسف خان کو پچاس ہزار روپے کا امدادی چیک جاری کردیاگیا 19اپریل 2016کو مردان کے ایکسائز آفس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں مردان پریس کلب کے سابق نائب صدر اور سینئر صحافی یوسف خان مایار شدید زخمی ہوگئے تھے جوتاحال زیر علاج ہیں مردان پریس کلب کی درخواست پر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد نے زخمی صحافی کے علاج ومعالجے کے لئے پچاس ہزار روپے کا چیک جاری کیا جسے گذشتہ روز پریس کلب کے صدر حاجی محمد شفیع ،جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل ، نائب صدر محمد عارف اور فنانس سیکرٹری پرویز خان نے زخمی صحافی یوسف خان کے گھر جاکر ان کے حوالہ کیا۔