لاہور ہائی کورٹ نے دبئی میں مقیم ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پرتوہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس شجاعت علی خان نے عمر فاروق ظہور کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت درخواست گزار عمر فاروق ظہور کے وکیل نے عدالتِ عالیہ کو بتایا کہ ای سی ایل میں نام نکالنے کے احکامات پر عمل ہو چکا ہے۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت توہینِ عدالت کی درخواست واپس لینے کی اجازت دے۔
واضح رہے کہ عمر فاروق نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر درخواست دائر کر رکھی تھی۔
عمر فاروق ظہور کی جانب سے توہینِ عدالت کی درخواست وفاقی سیکریٹری داخلہ کےخلاف دائر تھی۔