• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے آپریشن وعدہ صادق کی 22ویں لہر شروع، جدید میزائلوں سے حملوں کا آغاز کردیا

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکی اہداف کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 4  کی 22ویں لہر شروع کردی گئی ہے، دشمن کی تنصیبات پر خرمشہر 4 اور فتاح 2 بلیسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب نے آج امریکا اور صہیونی حکومت کی تنصیبات پر جدید ترین بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق  پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے 21ویں مرحلے میں میزائل اور ڈرونز کے مشترکہ حملوں کے ساتھ ساتھ متعدد وار ہیڈ رکھنے والے خیبر شکن میزائل تل ابیب میں مخصوص اہداف پر داغے گئے ہیں۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ایران ایک طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جارح دشمن کو سزا دینے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دشمن کو مزید درد ناک ضربوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترجمان ایرانی فوج نے  کہا کہ ایران کے پاس نئی عسکری حکمت عملی اور ہتھیار موجود ہیں جو ابھی بڑے پیمانے پر استعمال نہیں کیے گئے، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں بھی میدان میں لایا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید