• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کی بلند حوصلہ فوجی اہلکار کا میدان جنگ میں رقص

یوکرین کی نوجوان فوجی اہلکار نے میدان جنگ میں عمدہ رقص کرکے سب کو حیرت زدہ کر دیا۔

یوکرینی محکمہ دفاع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک فوجی اہلکار کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو ’پکاچو رقص‘ کر رہی ہے۔

محکمہ دفاع نے ٹوئٹ کو کیپشن دیا کہ سردیاں کبھی بھی اچھے موڈ میں رکاوٹ نہیں بنیں۔

یہاں یوکرین کے محکمہ دفاع نے جنگ کا ذکر تک نہیں کیا جس سے یہ بتانا مقصود تھا کہ روس کی فوج کو تو وہ کسی خاطر میں بھی نہیں لاتے۔

یوکرینی فوجی اپنی مکمل وردی، لوہے کی ٹوپی، بلٹ پروف جیکٹ، بوٹس اور ناجانے کس کس سامانِ حرب سے لیس بیلٹ باندھی ہوئی ہے۔

عقب میں گانے کے ساتھ ساتھ فائرنگ کی آواز بھی آ رہی ہے اور شدید برف نظر آ رہی ہے۔

اس تمام صورتحال کے باوجود یوکرینی اہلکار نے بےحد عمدہ رقص کیا، اب تک اس ویڈیو کو 73 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید