• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ چارلس پر ایک ماہ میں دوسری بار انڈہ پھینکنے کی کوشش

شاہ چارلس سوم، فائل فوٹو
شاہ چارلس سوم، فائل فوٹو

شاہ چارلس سوم پر ایک بار پھر انڈہ پھینکنے کی کوشش کی گئی لیکن انڈہ انہیں نہیں لگا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایک ماہ کے دوران شاہ چارلس سوم پر انڈہ پھینکنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ چارلس پر انڈہ پھینکنے کی کوشش اس وقت کی گئی جب بادشاہ چارلس لوٹن ٹاؤن ہال کے باہر اپنے چاہنے والے شہریوں سے ملاقات کررہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، اس واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکار شاہ چارلس سوم کو کچھ دیر کے لیے وہاں سے لےگئے لیکن بعد میں شاہ چارلس سوم واپس آئے اور لوگوں سے مل کر دوبارہ روانہ ہوئے۔


پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک نوجوان کو گرفتار بھی کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ نومبر میں شاہ چارلس کے شمالی انگلینڈ کے دورے کے دوران  بھی اُنہیں انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید