• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں شدید گرمی، عازمین حج کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث عازمین حج کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق جدہ اور مکہ میں درجۂ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ عرفات اور منیٰ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح مدینہ منورہ میں درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

حج حکام نے عازمین کو دھوپ سے بچاؤ کے لیے چھتری استعمال کرنے، ماسک پہننے اور زیادہ سے زیادہ ٹھنڈا پانی پینے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی سے محفوظ رہا جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید